ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید چھ افراد چل بسے

Spread the love

ملک بھر میں کرونا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید چھ افراد چل بسے ،

515نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں

38 ویں نمبر پر آگیا، کیسز کی شرح ایک فیصد سے اوپر چلی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا

وائرس کے مزید 515 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی

ہار گئے، اس کے مزید 406 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ

گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 927 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ

اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں

ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 112 مریض زیرِ

علاج ہیں، جن میں سے 633 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 56 ہزار 337

مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس

کے مزید 47 ہزار 856 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 405 کورونا

ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 46 ہزار 404

افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 15 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار 641 کورونا

ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کی مکمل

ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4

لاکھ 81 ہزار 689 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 670 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا

وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 977 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر

صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 66 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں

کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 370 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 928 ہو گئیں۔وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 618 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے

ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر

میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 660 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک

یہاں کْل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 633 مریض اب

تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 364 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار

429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: