ملک بھر میں موسم خشک،پہاڑوں پر برفباری ،سردی کی شدت بڑھ گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک

اور سرد رہے گا جب کہ شمال مغربی بلوچستان،بالائی خبیرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں

چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔وفاقی

دارالحکومت میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت درجہ حرارت 10 ڈگری

سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع نارووال ، سیالکوٹ ، گجرانوالہ، لاہور

اور بہاولپور کے اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں

موسم خشک رہے گا۔بالائی سندھ میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا

امکان ہے،بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، پشین ، قلعی عبداللہ ، چاغی اور

تربت کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم

خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں

موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ،تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بعض

مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت

منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply