ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام

سے منائی گئی۔ نوافل اور ذکرو اذکار کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ مساجد میں

شب بیداری کی گئی اور فرزندان اسلام حمد،نعت،منقبت پیش کرنے سمیت درودو

سلام اورخصوصی عبادات کرتے، رب کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب

کرنے میں مصروف رہے۔ اس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں، خانقاہوں اور

درباروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جہاں رات بھرخطیب حضرات اور

مقررین نے اس عظیم رات کی فضیلت بیان کی، اس مناسبت سے نذر و نیاز کا

بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، شب برات پر بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا

رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت

کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں

کی گئی ،شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں

کے خصوصی انتظامات کیے گئے ،حکومت کی جانب سے آتش بازی پر مکمل

پابندی عائدرہی، ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے بھی

خصوصی انتظامات کیے گئے۔ مساجد ، امام بارگاہوں ، گرجا گھروں اور اقلیتی

عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف پلان ترتیب دیا گیا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply