ملک بھرمیں ریلوے ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ

Spread the love

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن) پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے ملک بھر کے ریلوے ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ،

محکمہ ریلوے کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہسپتال قائم ہیں جہاں ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں.

ضرورت پڑنے پر ٹرین کے مسافروں کو بھی ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ان ہسپتالوں اور ان کے عملہ کی خدمات لی جاتی ہیں ،

انگریز دور سے یہ ہسپتال مختلف شہروں میں وسیع و عریض اراضی پر قائم ہیں اور ان کی اراضی کی قیمت بھی اس وقت کھربوں روپے مالیت کی ہے،

ریلوے کے زوال کیساتھ ساتھ ان ہسپتالوں کا نظام بھی خراب ہوتا گیا اور اب صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلوے ہسپتالوں میں ملازمین کو مناسب سہولیات کی فراہمی قصہ پارینہ بن چکی ہے،

وفاقی حکومت نے ان ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ان کونجی شعبہ کے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ہسپتالوں میں ریلوے ملازمین کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے اور بہت جلد اس فیصلے پر عملدرآمد کاآغاز ہو جائیگا ۔

Leave a Reply