Health Worker Drop The Polio Vaccine in the mouth of kid, 0

ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع

Spread the love

ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہوگئی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 3 کروڑ90لاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم میں 2لاکھ 60ہزارپولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں گے ۔پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطا ء نے ایک بیان میں کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے موجودہ موسم موزوں ہیں۔ ایک ٹویٹ پیغام میں وزیرصحت عامرمحمودکیانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکر زسے تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ہنگامی اقدامات کے مرکز کے رابطہ کارڈاکٹرراناصفدرنے کہاہے کہ ایک موثرپالیسی پرعملدآمدکیاجارہاہے اورملک کواس مہلک وائرس سے نجات دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔خیبر پختوانخواہ میں مہم کے دورا ن پانچ سال تک کی عمر کے 67لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 31 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں اور دوسرے عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تقریباً9 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

Leave a Reply