ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، نیب کوختم کیا جائے ،مسلم لیگ ن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نیب سے ملک اور

گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہیے

،کسی فرد، جماعت، گروہ یا جتھے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی

جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے

سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر

دیا ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنمائوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت

ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت

ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قیادت

اور پارٹی رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہماری جماعت، قیادت اور رہنمائوں کے خلاف ہر الزام جھوٹ اور

غلط ثابت ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری

بند ہے، صنعت بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے

بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو

چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ

سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب

اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیاگیا۔ انہوںنے

کہاکہ عمران صاحب خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب

ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خیبر پختونخوا کی کرپشن

میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کیلئے نیب ترمیمی

آرڈیننس لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ

(ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب

نیازی گھٹ جور نے ملک کی معیشت ، کاروبار ، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply