ملکی سیاسی حالات میں تلخی کی ایک وجہ کل لگنے والا سورج گرہن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں 26دسمبرکوسورج گرہن ہوگا یہ گرہن اس لحاظ سے منفردہے کہ

یہ118 بر س بعد ہونے جارہا ہے۔کل26دسمبر کو ہونیوالا سورج گرہن اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہوگاجو97فیصد گرہن ہوگا،

ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے سورج گرہن کے اثرات 15دن پہلے ہی شروع ہوگئے تھے جو گرہن لگنے کے 15دن بعدتک ہوں گے،

پاکستان کے مو جودہ سیاسی حالات میں تلخی کی ایک وجہ سورج گرہن بھی ہے، مذہبی سکالرکہتے ہیں سورج اورچاند گرہن اللہ کی نشانیاں

ہیں، یہ کوئی فائدہ ا و رنقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7بجکر

30منٹ پر شروع ہوگا، 8بجکر 37 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، گرہن دوپہر1بجکر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔جب چاند

گردش کرتا ہوا زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو اس وقت سورج گرہن واقع ہوتا ہے لیکن جب زمین گردش کرتی ہوئی اپنے مدار

میں سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تو چا ند گرہن واقع ہوتا ہے۔یہ سورج گرہن رواں برس کا چوتھا سورج گرہن ہے۔ 2019ء میں

پہلا سورج گرہن 6جنوری کو ہوا تھا جو جزوی تھا۔ سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2اور 3جولائی کو ہوا تھا۔ پہلے تینوں سورج

گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے وقت سورج سے خطرناک شعائیں نکلتی ہیں

اسلئے گرہن کے وقت سورج کی طرف کھلی آنکھ سے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ کوئی مخصوص چشمہ یا ایکسرے فلم استعمال کی جاسکتی

ہے۔ سورج اورچاند گرہن کے انسانی مزاج اور زندگی پرکیا اثرات مر تب ہوتے ہیں سائنس تواسے نہیں مانتی مگرجولوگ ستاروں کے

علوم کومانتے ہیں ان کے مطابق سورج وچاندگرہن کے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔علم نجوم کے ماہرسید مصدق زنجانی کا اس

ضمن میں کہنا ہے قرآن پاک میں اللہ تعالی نے مختلف آسمانی برجوں کا ذکر کیا ہے، اللہ تعالی نے ان کا باقاعدہ ایک نظام بنایاہے۔ سورج

گرہن کے وقت یا اس دن جوبچے پیداہونگے ان پراس کے اثرات مرتب ہوں گے، حاملہ خواتین کو گھرسے باہرنہیں نکلناچاہیے اورکوشش

کریں گرہن کے وقت کمرے کے اندرہی رہیں۔ سورج گرہن کے اثرات ملک پربھی مرتب ہوتے ہیں۔یہ اثرات 10دسمبرکے بعدسے شروع

ہوگئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہورمیں رونما ہونیوالا سانحہ پی آئی سی، جنرل مشرف کوسنائی گئی سزا اورخطے کی عمومی

صورتحال میں کشیدگی کی ایک وجہ سورج گرہن بھی ہے۔ سورج گرہن کے بعدمزید15 دن تک اثرات رہتے ہیں۔ مصدق زنجانی نے کہا

برج قوس، حمل اور اسد کے حامل افرادپرسورج گرہن کے زیادہ اثرات مرتب ہونگے۔

سورج گرہن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply