0

ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 8کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

Spread the love

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 8 کروڑ26 لاکھ ڈالر کا

اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ذخائربڑھ کر 14ارب88کروڑ51لاکھ ڈالر

ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ان ذخائر میں مرکزی بینک

کے ذخائر کی مالیت 3کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب15کروڑ43لاکھ ڈالر

سے بڑھ کر 8 ارب 19 کروڑ25لاکھ ڈالر ہوگئی جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر

4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6ارب64کروڑ82لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6 ارب

69کروڑ26لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

Leave a Reply