ملکی خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Spread the love

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ،فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر رد عمل تیار کرے گی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی اور اس موقع پر دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے امن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے۔شرکاء￿ کا ورکشاپ میں شرکت کے مواقع کی فراہمی پر آرمی چیف نے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر شرکا نے قومی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply