ملکی خوبصورتی کی قدر نہ کرنے والوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ آفت کی ما نند ہے،وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے مگر پاکستان کی خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق وہ اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان و شوکت کے گرویدہ ہیں اور اسی لیے وہ اس کے حصار میں خوش رہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں رہ کراپنے لوگوں کی خدمت کرنا بے حد مرغوب ہے۔

Leave a Reply