ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفر ’’کھوٹا‘‘ کرنے والوں کوحساب دینا ہوگا،عثمان بزدار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق

حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ

ظلم کیااوربدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے عوام کے نام پر قرضے لئے

لیکن عوام پر خرچ نہ کیے تاہم پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفر

’’کھوٹا‘‘ کرنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ

پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کوورثے میںتباہ حال معیشت اورکھوکھلے قومی

ادارے ملے،پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کی

بربادی کی۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوصحیح ٹریک پر لانے

کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں اور ملک کو درست سمت میںلے جانے کیلئے دن

رات کام کر رہے ہیں۔عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوںکے

باعث ملک کنگال ہوا اورماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایاگیا لیکن اب

کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا

اتریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میںکسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے

دیںگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply