77

ملزم نے 3 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

Spread the love

شیخو پورہ(نمائندہ خصوصی) ملزم نے 3 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے کے

بعد قتل کردیا۔شیخوپورہ کے نواحی گاؤں خان پور میں 16 سالہ ملزم کاشف نے 3

سالہ معصوم بچے ثقلین کو ورغلا کر اپنے گھر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا۔بد فعلی

کے بعد کم سن بچے کی حالت بگڑی تو ملزم کاشف کی ماں بھی شریک جرم بن

گئی اور اپنے بیٹے کو موقع سے بھگا دیا جب کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدفعلی کرنے والے ملزم کی ماں 3 سالہ بچے کو قتل کرنے

کے بعد اس کے گھر چھوڑ آئی، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم اور اس کی ماں کو

گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کردیا ہے۔

Leave a Reply