ملتان میں کانسٹیبل پر تشدد اور فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Spread the love

ملتان کانسٹیبل پر تشدد

ملتان (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملتان میں پولیس نے کانسٹیبل پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے

ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر کوپولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم اویس عرف

صدا نے دولت گیٹ تھانے میں کانسٹیبل محمد شکیل احمد کو تشددکانشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے

فرارہوگیاجس پر ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری

گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تھانہ لوہاری گیٹ نے موقع پرپہنچ کر سی سی ٹی وی

فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی اور چند گھنٹوں بعد ملزم اویس کو

گرفتارکرلیا ۔پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ ایس

ایس پی آپریشن ملتان شائستہ ندیم نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار

کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے اور پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے موقع سے سی سی ٹی وی

فوٹیج سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔جس کے بعد چند گھنٹوں بعد ملزم

اویس کو گرفتارکرلیا گیا.

ملتان کانسٹیبل پر تشدد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply