ملتان سلطان لاہور قلندر

ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی

Spread the love

ملتان سلطان لاہور قلندر

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پی ایس ایل 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز

نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے

گئے پاکستان سپر لیگ 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7

وکٹوں سے شکست دیدی، ملتان کی ٹیم نے لاہور کا 158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز

میں حاصل کرلیا۔لاہور کے قلندرز کے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی

جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کرس لن نے کیا تاہم کرس لن بغیر

کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے جیمس وینس بھی

صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے ایک بار پھر

جارحانہ اور ذمہ دارانہ اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیب مقصود کے ساتھ 110

رنز کی شراکت بنائی جس کے بعد محمد رضوان 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب

کہ صہیب مقصود وکٹ پر ڈٹے رہے اور صرف 41 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل

شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان کی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 16.2اوورز

میں حاصل کرلیا۔

ملتان سلطان لاہور قلندر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply