کوئٹہ کا سفر تمام
Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملتان سلطانز چوتھی کامیابی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان

سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل

چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ

20ویں اوور میں197 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں

رہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس

جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20

اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز

بناکر نمایاں رہے۔ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان پانچویں

اوور میں 12 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ملتان کو دوسرا نقصان 65 رنز کے

مجموعی اسکور پر ا_±ٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹر شان مسعود 43 رنز بناکر پویلین

لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناسکے۔3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم

ڈیوڈ اور رائیلی روسو کے درمیان بہترین شراکت داری قائم ہوئی، دونوں نے

جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔ٹِم

نے 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر 67 رنز

بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر

217 رنز بنائے۔ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور

میں197 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔218 رنز

کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے بھی شروعات سے جارحانہ کھیل پیش کیا

تاہم دونوں اوپنرز چھٹے اوور میں 57 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔پال

اسٹرلنگ 19 اور ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کو تیسرا نقصان رحمان

اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 15 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تاہم دوسرے

اینڈ سے کپتان شاداب خان جارحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ایک وقت پر تو ایسا لگا

شاداب میچ کو ختم ہی کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوا، وہ 42 گیندوں پر دھواں دار 91

رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ فہیم اشرف صفر، اعظم خان

12 اور آصف علی 15 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔یوں اسلام آباد کی پوری ٹیم 20 ویں

اوور میں197 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھے میچ

میں کامیابی سمیٹی۔ ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 اور ڈیوڈ ولی نے 3

وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز چوتھی کامیابی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: