ملتان سلطانز فتح، شاہد آفریدی شعیب ملک کا بڑا ردعمل، شاہنواز دھانی مشکور

ملتان سلطانز فتح، شاہد آفریدی شعیب ملک کا بڑا ردعمل، شاہنواز دھانی مشکور

Spread the love

کراچی، ابوظہبی، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ملتان سلطانز فتح

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے

سیزن 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی۔ ملتان سلطانز

کی پشاور زلمی سے تاریخی جیت پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر

ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فرنچائز کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

=-،-= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے لکھا کہ ٹیم نے ابو ظبی میں شیروں کی طرح کھیلا، رضوان کی شاندار

کپتانی، جبکہ پوری کوچنگ عملہ اور باقی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے

ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملتان

سلطانز کی ٹیم، مینجمنٹ اور اونرز پر انہیں فخر ہے۔

=-،-= یہ ہمارا سال تھا ہی نہیں، شعیب ملک کا فائنل میں شکست پر ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی

نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ سال پی ایس ایل کیلئے ہمارا تھا

ہی نہیں۔ شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شاندار کھیل پیش کرنے والی ملتان

سلطانز ہی جیت کی اصل حقدار تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چمپئن بننا ہمارے

لیے تھا ہی نہیں لیکن ایک شاندار ٹیم کے مقابل کھیل کر بہت اچھا محسوس ہو رہا

ہے۔ شعیب ملک نے لکھا کہ اگلے سال ہم زیادہ مضبوط ہو کر پی ایس ایل میں

واپسی کریں گے۔

=-،-= شاہنواز دھانی کے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں ٹوئٹس

پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار

مختلف زبانوں میں ٹوئٹس کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ

ادا کیا اور اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔ شاہنواز دھانی نے اپنے

ٹوئٹس میں لکھا کہ الحمد اللہ، میں اپنے تمام مداحوں کا بہت بہت شکرگزار ہوں

جنہوں نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا اور سپورٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی

سپورٹ سے مجھے کافی حوصلہ ملا اور پی ایس ایل کا بہترین بولر قرار پایا۔

=-= قارئین، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انگریزی میں کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے

نام کیا۔ ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی مداحوں کی سپورٹ کا

شکریہ ادا کیا۔ سرائیکی میں کیے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ میں شکرگزار

ہاں انہاں تمام جنوبی پنجاب آلے بھِراواں دا، دوستاں دا، جنہاں ساکوں اپنڑیاں

دعاواں وچ یاد رکھا، ہر مقام تے میکوں عزت ڈتی، میں تواڈا سب دا دل تو شکریہ

ادا کریندا تے امید رکھیندا تساں سب اپنڑی سپورٹ ایوے کیتی رکھیسوں ساکو۔ یاد

رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان

سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ملتان سلطانز فتح

Leave a Reply