ملتان،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، اہم شخصیات کی تصاویر برآمد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور

بائی پاس کے قریب 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا

گیا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان کا

تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں سے اہم عمارتوں

کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔دہشت گردوں کے قبضے سے اہم شخصیات کی تصاویر

بھی برآمد ہو ئیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ

بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں میں فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمان اور

باسط علی بھی شامل ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply