0

ملا ئیشین شہری سے علامہ اقبال ایئرپو رٹ پرنارواسلوک کا انکشاف

Spread the love

پاکستا نی امیگریشن حکام کی جا نب غیر ملکی شہریو ں سے نا روا سلو ک اور رشو ت لینے جیسے واقعا ت میں روبروز اضا فہ ہو نے لگا ۔ چند روز قبل ملا ئیشین شہری رویندھر سنگھ کو لاہور ایئرپو رٹ پر امیگریشن حکا م کی جانب سے بھا رتی شہری قرار دے کر ہرا ساں کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر وہ گھر کاایڈریس یا متعلقہ میزبا ن کا 10 منٹ میں را بطہ نہیں کروا ئیں گے تو انہیں ڈی پو رٹ کر دیا جا ئے گا ۔ملا ئیشین شہری رویندھر سنگھ نے سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ 12جنوری کو میں نے کوالالمپورسے فلا ئی کیا اور تین روز دوحامیں گزارے ۔انہو ں نے کہا کہ مجھے آج تک کسی بھی ملک میں اتنی شرمند گی کا سا منا نہیں کر نا پڑا جتنا مجھے پاکستان میں لاہو ر ایئرپو رٹ پر امیگریشن حکا م کی جانب سے کر نا پڑا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میرے پا سپورٹ پر ملا ئشین شہری لکھا ہونے کے باوجود امیگریشن حکا م مجھے با ر با ر بھا رتی شہری کہتے رہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان آمد سے قبل میرے میزبا ن کی جانب سے لاہور جمخا نہ میں کمرہ کی بکنگ کی جا چکی تھی اس کے علا وہ میرے پا س گھر کا ایڈریس اور ہر دیگر کا غذا ت مو جو د تھے لیکن پھر بھی مجھے کئی گھنٹے تفتیش کا سا منا کر نا پڑا ۔انہو ں نے پا کستا نی وزیر اعظم عمران خا ن کو پیغا م دیتے ہو ئے کہا ہے کہ آپ کئی مر تبہ ملا ئشیا کا دورہ کر چکے ہیں اوروہاںکے شہریو ں کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دے چکے ہیں لیکن اگر ہمارے ساتھ پاکستان میں یہی سلو ک روا رکھا گیا تو مستقبل میںکو ئی غیر ملکی یہاں نہیں آئے گا۔رویندھر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے آپ کو پہلے بنیا دی نظا م کو درست کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے حکو مت پا کستا ن سے اپیل کی ہے کہ ان کی شکا یت کا نو ٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کا روائی کی جائے ۔

Leave a Reply