ملالہ یوسفزئی نکاح مبارکباد 0

کینڈین وزیر اعظم اور جمائما کی ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد

Spread the love

ملالہ یوسفزئی نکاح مبارکباد

ٹورنٹو ،لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نوبیل انعام یافتہ ملالہ

یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر

پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ملالہ اور

عصر! انہوں نے لکھا کہ انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ جسٹن

ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دریں اثناء

ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے

اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو ملالہ یوسف زئی کے

عصر ملک سے نکاح کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملی۔انہوں نے ٹوئٹر پر شمس

جونیجو نامی خاتون کے ٹوئٹ پر تبصرے میں ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر ردعمل دیا۔

جمائما نے اپنے پیغام کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے ساتھ ہیش ٹیگ کیا۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتہ اذواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی

سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نکاح مبارکباد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply