ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی ورنہ احتجاج، یونائٹیڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز

ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی ورنہ احتجاج، یونائٹیڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) ملازمین کو بقایاجات

Journalist Imran Rasheed

کمپنی کیڈر کے تمام ملازمین کو بقایا جات دئیے جائیے ورنہ یونائٹیڈ ڈبلیو ایس

ایس پی ورکرز یونین رجسٹرڈ بھرپور احتجاج کرے گی، یونائٹیڈ ڈبلیو ایس ایس

پی ورکرز یونین کے چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور تمام عہدیداروں نے چیف

ایگزیکٹو اور جنرل منیجر آپریشنز سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد

کمپنی کیڈر ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کی جائے جس میں سالانہ انکریمنٹ

اور تنخواہوں میں اضافہ بھی شامل ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

صوبے کے تمام سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں ہرسال اضافہ ہوتا ہے، لیکن

ڈبلیو ایس ایس پی کیڈر ملازمین کی گذشتہ دوسالوں سے تنخواہوں میں اضافہ کیا

گیا ہے اور نہ انکریمنٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام کمپنی کیڈر ملازمین

بے چینی کا شکار ہیں، یونائٹیڈ ڈبلیو ایس ایس پی کے چیئرمین بلال احمد اور

جنرل سیکرٹری شکیل ہاشم خیل نے چیف ایگزیکٹو حسن ناصر اور جی ایم

ریاض احمد خان سے مطالبہ کیا کہ جلد کمپنی کیڈر ملازمین کو تمام بقایا جات

دئیے جائیں، بصورت دیگر یونین بھر پور احتجاج کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ

داری ڈبلیو ایس ایس پی مینجمنٹ پر عائد ہو گی-

=-،-= پشاور کو خوبصورت بنانا مشن، فوکل پرسن میگا پراجیکٹس آصف خان

فوکل پرسن میگا پراجیکٹس، احیائے پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان

نے کہا ہے کہ پشاور کو خوبصورت بنانا مشن ہے، احیائے پشاور پلان پر تمام

محکمے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور دئیے گئے منصوبوں پر کاموں کو تیز کیا

جائے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پشاور ہمارا گھر ہے جس کو

خوبصورت بنانا ترجیح ہے، یہ باتیں فوکل پرسن میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور

و ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان نے احیائے پشاور پلان کے حوالے سے منعقدہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض

خان محسود نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈی جی اعجاز افضل پی ڈی

اے، عبدالغفور ڈائریکٹر پی ڈی اے، شارق ریاض ڈپٹی ڈائریکٹر کیپیٹل میٹرول

پولیٹن، آرکٹیکٹ رابعہ نورین، لال بادشاہ ڈائریکٹر پی ڈی اے، انجینئر نعمان

طارق، انجیئنر زیارت گل، انجیئنر محمد حسیب، انجینئر محمد ریاض زبیر اللہ

ایس ڈی او، انجیئنر داﺅد خان، ہدایت اللہ ٹی او ایف اور چاروں ٹاﺅنز کے آفیسرز

نے شرکت کی۔

=-،-= احیائے پشاور پلان منصوبوں سے متعلق حکام کی بریفنگ

اس موقع پر اے ڈی جی اعجاز افضل پی ڈی اے نے فوکل پرسن میگا پراجیکٹس،

احیائے پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض

خان محسود کو احیائے پشاور پلان کے تحت اب تک کئے گئے منصوبوں پر

تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پشاور کی خوبصورتی کیلئے اب تک کئے

پلان جس میں گندھار ویلی سٹی پر بتایا کہ اس منصوبے کے چھ موضع ہے جس

میں تین پشاور اور تین نوشہر میں ہے اور یہ منصوبہ موٹروے سے تاروجبہ تک

ہے، جبکہ پشاور شہر جس میں یونیورسٹی روڈ، خیبر روڈ، جی ٹی روڈ اور دیگر

علاقوں میں ٹریفک کے حوالے سے منصوبے بھی پیش کئے گئے جس کے بعد

ٹریفک بلاک کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا-

ملازمین کو بقایاجات ، ملازمین کو بقایاجات ، ملازمین کو بقایاجات

ملازمین کو بقایاجات ، ملازمین کو بقایاجات ، ملازمین کو بقایاجات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply