Oh My God jtn online

ملائیشین قدیم آباد کاروں کی تضحیک پر پاکستانی تاجر کو 8 بھینسوں کا جرمانہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوالالمپور (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) ملائیشین قدیم آبادکار پاکستانی

ملائیشین عدالت نے قدیم آباد کاروں کیلئے تضحیک آمیز جملے ادا کرنے کے

الزام میں پاکستانی تاجر پر 8 بھینسیں اور بھینسوں کے گلے میں باندھنے والی 8

گھنٹیاں جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈارک ویب کا ہیڈ کوارٹر ہالینڈ،71 فیصد بچوں کی ” گندی فلموں“ کا میزبان

———————————————————————

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں کلیڈوسکوپ کا قبائل آباد ہے

جہاں کی مقامی عدالت نے مقامی قوانین اور رسومات کے تحت پاکستانی تاجر

عامر علی خان کو سزا سنائی۔ عامر علی خان نے مئی اور جون میں قبائلی

گروہوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس پر ریاست صباح کی ایک

مقامی عدالت نے غیر معمولی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عامر علی خان کے تبصرے کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل

مقدمے کی سماعت کرنے والے کوٹا ماروڈو کے ضلعی چیف بینٹن ایڈون نے کہا

کہ 50 سالہ بزنس مین عامر علی خان کے تبصرے کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا

پر وائرل ہونے کے بعد مقامی سطح پر بہت غم و غصہ پایا گیا۔ وہ ایک مثالی

سزا دینا چاہتے ہیں تاکہ دیگر لوگ ان کی طرح کی غلطی نہ کریں۔

آخر پاکستانی تاجر نے کیا کہا تھا—؟

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستانی تاجر ملائیشیا کے مستقل

رہائشی ہیں۔ عامر کو جرمانہ ادا کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے ورنہ انہیں

940 ڈالر یا 16 ماہ کی جیل یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

ملائیشیا میں بھینسوں اور گھنٹیاں روایتی طور پر قابل قدر

خیال رہے ملائیشیا کے مذکورہ معاشروں میں بھینسوں اور گھنٹیوں کو روایتی

طور پر قابل قدر چیزوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور بعض تنازعات کی

صورت میں جرمانے یا شادی بیاہ میں بطور جہیز کے طور پر بھی استعمال کیا

جاتا ہے۔

پاکستانی سیاح کو خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر ہزاروں کا جرمانہ ہو چکا

2017ء میں ملائیشیا کی عدالت نے ایک پاکستانی سیاح کو خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 3 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریبا پاکستانی 70 ہزار) روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔ محمد ہاش غوث نامی 46 سالہ پاکستانی سیاح کو خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جبکہ انہیں جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

ایسے ہی جرم میں ایک پاکستانی دبئی میں جیل یاترا کر چکا

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ کسی پاکستانی سیاح کو دوسرے ملک میں غیر ملکی خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی سزا سنائی گئی ہو۔ اس سے پہلے 2015ء میں ایک 35 سالہ پاکستانی شخص کو دبئی میں ایک ملائیشین سیاح کیساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ملائیشین قدیم آبادکار پاکستانی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply