الیکٹرانک ووٹنگ مسترد

مقتدر حلقوں سے مذاکرات کیلئے فضل الرحمن ، شہباز شریف کو اختیار مل گیا

Spread the love

مقتدر حلقوں سے مذاکرات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے انتخابی اصلاحات

اور اہم قومی امور پر مقتدر حلقوں سے مذاکرات کا اختیار مولانا فضل الرحمن اور قومی اسمبلی میں

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو دیدیا ہے ، کیونکہ اپوزیشن نے واضح کیا تھا بات چیت حکو مت

کے بجائے ان لوگوں سے ہوگی جو حکومت کو لیکر آئے ہیں ،اسیلئے مقتدر حلقوں سے بات چیت کا

فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے قائد (ن) لیگ نواز شریف کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے جن

کے پہلے کچھ مطالبات تھے ،تاہم فضل الرحمن کے مسلسل ٹیلیفو نک رابطوں کے بعد انہوں نے

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی حمایت کر دی ، پی ڈی ایم کا موقف ہے حکومت نہیں اداروں سے بات

چیت کی جائے کیونکہ جب بھی حکومت سے بات چیت کی جاتی ہے تو وہ اپوزیشن کو دیوار سے

لگانے کی بات کرتے ہیں اور کبھی این آر مانگنے کی باتیں کی جا تی ہیں اسلئے حکومت سے بات

چیت کا آپشن محدود کیا گیا ہے ،پارلیمنٹ کے اندر اگر حکومت بات چیت کرنا چاہیے گی تو اپوزیشن

لیڈر شہباز شریف فوکل پرسن ہوں گے ،تاہم پارلیمنٹ سے باہر اہم اداروں سے روابط کیلئے مولانا

فضل الرحمن اور شہباز شریف مشاورت سے آگے بڑھیں گے اور جو بھی پیش رفت ہوگی اس پر نواز

شریف اور پی ڈی ایم کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائیگا ،پارلیمنٹ کے اندر انتخابی اصلاحات کیلئے

بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے بھی ابھی تک اپوزیشن نے نام نہیں دیئے اور حکومت متعدد بار

درخواست کر چکی ہے ۔نام نہ دینے کی بڑی وجہ حکومت اور سپیکر کی ذات پر اپوزیشن کا عدم

اعتماد ہے ۔

مقتدر حلقوں سے مذاکرات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply