مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ترکی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک پارلیمینٹ کے سپیکرنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر

کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارا فرض ہے۔پارلیمینٹ کے تیسرے

اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر مصطفی سنتوپ نے کہا

کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عوام کو 5 اگست کے بعد سے بدترین لاک ڈاؤن کا

سامنا ہے، آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سے سینکڑوں افرادکو بھارتی حکام نے

گرفتارکررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری قوم بھارتی مسلمانوں کی دوستی کو کبھی

نہیں بھولے گی کیونکہ جنگ آزادی کے دوان وہاں کے مسلمانوں نے ہماری بہت

مدد کی تھی۔اسرائیلی مظالم کے خلاف ترک پارلیمینٹ کے سپیکرنے کہا کہ

صہیونی فورسز کی طرف سے فلسطینی بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی

مذمت کیساتھ ساتھ ہم باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے

ہیں۔

ترکی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply