مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کے پوسٹرز آویزں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کے پوسٹرز آویزں

Spread the love

سرینگر (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) مقبوضہ کشمیر پوسٹرز آویزاں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈیموکریٹک پولٹیکل

موومنٹ کی یوتھ ونگ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے ہیں

جن میں عوام سے بھارت کے زر خرید ایجنٹوں سے ہوشیاررہنے کی اپیل کی گئی

ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پوسٹر سرینگر کے علاقوں قمر واری، نقاش

پورہ، بربر شاہم، نواکدل، زولی لانکر، صورہ، لال بازار، زینہ کدل، کرن نگر،

برین نشاط اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ

بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کیلئے اپنے زر خرید ایجنٹوں

کو ایک بار پھر فعال کرنے کیلئے آج 24 جون 2021ء کو نئی دہلی بلایا ہے۔

=-.-= آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے مزید خبریں ( =.= پڑھیں =.= )

بھارت ان سے مذاکرات کر کے عالمی برادری کو یہ ثاتر دینے کی کوشش کررہا

ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک ہیں، لہٰذا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ

وہ بھارت کے زر خرید ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے

دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور ان کی حفاظت کریں۔ پوسٹرز میں

کہا گیا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اورخواتین

سمیت کشمیری عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ بھارت کے عزائم بہت خطرناک

ہیں کیونکہ بھارت کو کشمیری عوام نہیں بلکہ کشمیر کی سرزمین چاہیے۔ کشمیری

عوام بھارت اور اس کے زرخرید ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں، اپنی پرامن جدوجہد

جاری رکھیں۔

=-،-= مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد

نے سرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو فائرنگ کر

کے ہلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نوگام کے علاقے

کانی پورہ میں بھارتی پولیس کی سی آئی اے ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک

انسپکٹر پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی افسر کو ہسپتال منتقل

کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے

میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کنولجیت سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار ہسپتال

پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو چکا تھا۔

مقبوضہ کشمیر پوسٹرز آویزاں

=-،-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply