0

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف مل کر آواز اٹھانا ہوگی ،شاہ محمود

Spread the love

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے ممبران کو لندن میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے اصولی موقف کی حمایت میں ہمیں مل کر آواز اٹھانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میںکیا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو زیر بحث لایا گیا۔وزیر خارجہ نے آل پارٹیز پارلیمنٹیرینز کمیٹی کی مرتب کردہ 30 اکتوبر کی رپورٹ پر اعتماد میں لیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی او ایچ سی ایچ آر اور آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی رپورٹس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا ہے جبکہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے اصولی مطالبے کے حصول تک ان کی بھرپور سیاسی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا ۔بعدازاںپاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

Leave a Reply