Kashmir Curfio

مقبوضہ کشمیر ،قابص بھارتی فوج نے راجوری میں تین نوجوان شہید کر دئیے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی

کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میںسندربنی کے

علاقے للیالی میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مزید پڑھیں

اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے طول

و عرض میں وارثین شہدائے کشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹرز اور

بینرز میں وکلاء، سرکاری ملازمین، ٹرانسپورٹرز، تاجروں، طلباء، ائمہ مساجد

اور نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر قیمت پر جدوجہد آزادی کی حمایت

جاری رکھیں۔ کشمیر کونسل فار جسٹس کے چیئرمین اورمقبوضہ کشمیر

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری جی این شاہین نے سرینگر

میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ایک

حقیقت ہے جس کو جارحیت اور طاقت کے استعمال سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے گزشتہ 135 روز سے مقبوضہ وادی میں زندگی قید ہے- ہر طرح کی پابندیاں

نافذ ہیں- مودی سرکار کو جنت نظیر وادی کی بھارتی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت

ختم کرنا انتہائی مہنگی پڑ چکی ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی وہ کرے تو کیا-

مقبوضہ کشمیر شہید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply