مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان نے دنیا کو ٹھوس ثبوت پیش کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان نے دنیا کو ٹھوس ثبوت پیش کر دیئے

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز) مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت، جنگی جرائم اور کیمیکل

ہتھیار استعمال کرنے کے ثبوت پیش کر دیئے، 131 صفحات پر مشتمل ڈوزیئر

میں مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں، خواتین کی آبرو ریزی، زیادتی، گمنام

قبروں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، 3 ابواب پر مشتمل ڈوزیئر میں بھارتی جنگی

جرائم کا بھی تذکرہ ہے، ڈوزیئر میں 113 حوالے دئیے گئے ہیں جس میں سے

26 حوالے انٹرنیشنل میڈیا کی جائزہ رپورٹس، 41 حوالوں میں بھارتی میڈیا اور

تھنک ٹینکس کی رپورٹس کا ذکر ہے، 32 حوالے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس

تنظیموں کے ہیں، 14 حوالے پاکستان نے دئیے، ڈوزئیر کو تمام مشنز اور ہر

فورم پر بھجوائیں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری حریت

رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھارتی حکومت اور فوج کی انتہائی

منفی سوچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کے کفن و دفن سے

متعلق امور میں بھی نئی دہلی نے تعصب کا مظاہرہ کیا، سب سے بڑے جمہوری

ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک کا چہرہ بے نقاب کریں گے، عالمی برادر

ی کو باور کرانا ہے کہ بھارتی حکومت کہتی کیاہے اور کرتی کیا ہے، مقبوضہ

کشمیرمیں ہونے والے جنگی جرائم میں ایک میجر جنرل، 5 بریگیڈیئر، 4 آئی

جی، 7 ڈی آئی جی، 131 کرنل، 186 میجر اور کیپٹن ہیں، 118 یونٹس کا بھی

تذکرہ کیا جو انسانی حقوق کے خلاف ورزی میں ملوث رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر

میں انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر معطل ہیں، نگراں یا صحافیوں کو آزادی

حاصل نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769 دن ہو

چکے ہیں، بھارت کی 9 لاکھ افواج مقبوضہ وادی پرمسلط ہیں، آزاد مبصرین کو

مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں، بھارت داعش کے پانچ تربیتی کیمپ چلا

رہاہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں

جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کا نوٹس لیتے

ہوئے ان کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

=-.-= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

اتوار کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی زیر برائے انسانی حقوق

شیریں مزاری، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور ترجمان دفتر خارجہ

عاصم افتخار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر

خارجہ نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف

ورزیوں کے حوالے سے ڈوزیر میڈیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، انسانی حقوق

کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ

جب سے ہندتوا حکومت بھارت میں آئی ہے ان پامالیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، آج

بھارتی فوجی محاصرے کو 769 دن گزر چکے۔ سید علی گیلانی کا یکم ستمبر کو

جب انتقال ہوا تو ان کے گھر کا محاصرہ کیا گیا، ان کی وصیت کو بالائے تاک

رکھتے ہوئے انہیں رات کی تاریکی میں دفن کیا گیا، انہیں کفن و دفن کے بنیادی

حق سے محروم کیا گیا، ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کو جنازے میں شرکت

سے محروم رکھا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی

جاتی، انسانیت کو اس انداز میں پامال کرنا انتہائی نامناسب یے اس لیے ہم نے یہ

ڈوزیر سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا 131 صفحوں پر مشتمل

اس ڈوزیئر کے تین باب ہیں، پہلے چیپٹر میں جنگی جرائم کا تذکرہ ہے، دوسرے

چیپٹر میں فالس فلیگ آپریشنز کا ذکر ہے جبکہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل

کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے

کی کوشششوں کا ذکر ہے۔ اس میں 113 حوالے موجود ہیں جن میں 26 بین

الاقوامی میڈیا سے لیے گئے، 41 حوالے بھارت کے تھنک ٹینکس سے لیے

گئے، پاکستان کے صرف 14 حوالے ہیں، یہ انتہائی credible دستاویز بنائی گئی

ہے، 3232 کیسز جنگی جرائم سے متعلق ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

1128 ان افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں میجرجنرل، بریگیڈیئر و دیگر

سینئر افسران کا تذکرہ ہے جو انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث

رہے ہیں، ان میں ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنز کا استعمال شامل ہے، اس ڈوزیئر

میں خواتین کی بے حرمتی کا تذکرہ ہے۔ ایک لاکھ سے زائد ایسی املاک کا ذکر

ہے جنہیں جلایا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فیک آپریشنز کا تذکرہ ہے-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے کی کوششوں

کا ذکر ہے، پریس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں قتل کیے گئے نوجوانوں سے

متعلق بھارتی افسران کی آڈیو بھی سنائی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ڈوزیئر

میں شامل معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے 6 اضلاع کے

89 گاؤں میں 8 ہزار 652 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جس میں سے 154

قبروں میں 2، 2 افراد جبکہ 23 قبروں میں 17 سے زائد افراد کی لاشیں تھیں۔

علاوہ ازیں بھارتی فوج نے 2017ء سے مقبوضہ کشمیرمیں کیمیکل ہتھیار

استعمال کیے جس سے 37 کشمیری شہید ہوئے، 2014ء سے اب تک بھارتی

فورسز کے ہاتھوں 3 ہزار 850 عصمت دری کے واقعات پیش آئے، 650 خواتین

کو قتل کر دیا گیا۔ ڈوزیئر میں دی گارجین کا حوالہ دیا گیا کہ 10 ہزار کشمیریوں

کو جبری لاپتا کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے 2014ء کے بعد سے اب تک 120

کشمیری بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق بھارتی

فورسز کی جانب سے استعمال کی گئی پیلٹ گن سے ایک ہزار 253 نوعمر

لڑکے نابینا اور 15 ہزار 438 بدترین زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

فورسز نے محاصرہ اور سرچ آپریشن کے نام پر 6 ہزار 479 املاک کو تباہ کیا

اور ایسے آپریشن کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 495 رہی۔ پریس کانفرنس

میں ڈوزیئر میں شامل چیدہ چیدہ معلومات شیئر کی جانے کے بعد وزیر برائے

انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ریپ کو جنگی

ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا، بھارت، اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بین

الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے مگر اس کی سرزنش نہیں

کی جا رہی، یورپی ممالک دوہرے معیار پر عمل پیرا ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے

کہاکہ انسانی حقوق کا تحفظ، بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ

سلامتی کونسل کو بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق

کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تحقیقات

کرنی چاہئیں۔ مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہاکہ آج صورتحال تبدیل

ہو چکی ہے، آج کوئی ہندوستان کے جرائم پر پردہ ڈالنے والا نہیں ہے، بھارت

کی پالیسیاں نہ صرف خطے کیلئے بلکہ دنیا کے لئے خطرے کا موجب ہو سکتی

ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے

بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے 5 کیمپ

چلا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 8 ہزار 226 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں،

یہ وہ قبریں ہیں جو بھارتی افواج نے بیگناہ کشمیریوں کو قتل کرکے بنائی ہیں، ان

تمام افراد کو بے دردی سے مارا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی

افواج نے 239 ٹارگٹ سیل قائم کر رکھے ہیں، 2014ء کے بعد 30 ہزار افراد کو

شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں 231 افراد کو بجلی کا کرنٹ لگایا

گیا، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم ، مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم ، مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم

مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم ، مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم ، مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply