kashmir 53

مقبوضہ کشمیر، کرفیوکوآج 169واں روز، اودھم پور میں 10 بچے جاں بحق

Spread the love

سرینگر(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر بچے

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 169 ویں روز بھی فوجی محاصرے اور انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھیں

وادی کشمیر کے 10 میں سے 8 اضلاع میں انٹرنیٹ مسلسل معطل

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بحالی اور براڈ بینڈ سروسزکی فراہمی کیلئے مختلف مراکزکے قیام کے بارے میں قابض حکام کے اعلانات محض دھوکہ ثابت ہوئے ہیں کیونکہ مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وادی کشمیر کے 10 اضلاع میں سے 8 اضلاع میں انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے۔ بھارتی اخبار نے مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکریٹری شیلین کبرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر، بڈگام ، گاندربل، بارہمولہ ،اسلام آباد ،کولگام ،شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ معطل رہیگا۔

بچوں کو شدید بخار، قے و پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت، 6 کی حالت تشویشناک

ضلع اودھم پور میں دس بچے پراسرار ہلاک ہوگئے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ گاؤں رام نگر میں ان بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت ہوئی تھی- 6 بچوں کو پنجاب اور جموں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزراء کا دورہ، سیکیورٹی کے نام پروادی میں پابندیاں مزید سخت

قابض حکام نے بھارتی وزراء کے ایک گروپ کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے نام پرمقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ وادی کشمیر اور جموں خطے میں بھارتی فورسز گاڑیوں کو جگہ جگہ روکتی ہیں اور مکمل جانچ پڑتال کررہی ہیں جبکہ راہگیروں کو آزادانہ طور پر نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزراء کی آمد اور روانگی میں آسانی کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر بچے

Leave a Reply