Kashmir Curfio

مقبوضہ کشمیر ،فورسز کی نام نہاد کارروائی میں12نوجوان گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے

مختلف علاقوں سے بارہ سے زائد کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں کریم آباد ، کاک

پورہ اور اونتی پورہ سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوںاور گھروںپر

چھاپوںکے دوران گرفتار کیاگیا۔بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو

میںدعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں سے متعدد جاری جدوجہد

آزادی میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے ۔ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے

افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد

کارروائیوں کے دوران لوگوںمیں خوف وہراس پیدا کردیا ہے جس سے ان کے

معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی

اے نے بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کپواڑہ ،

پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔دریں اثنا بھارتی

فوجیوں نے سرینگر ، گاندربل ، بڈگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، اسلام آباد

، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈاہ اور سنبل کے اضلاع میں

تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔علاوہ ازیںوادی کے ضلع اسلام

آباد میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور ایک

بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع

کے علاقے وان گنڈ قاضی گنڈ میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی دانستہ

طورپر ایک کا رسے ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد کو شدید زخمی ہو گئے ۔ ایک

پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام زخمی افراد کو

ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاںسے ایک شدید زخمی کو ایس

ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیا ہے ۔مزید برآںمقبوضہ کشمیرمیں جموں و

کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوج کے مظالم اور

میڈیا پر عائد مسلسل قدغن کے خلاف سرینگر اور سوپور سمیت مختلف مقامات پر

احتجاجی مظاہرے کیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کے کارکنوں نے

آزادی کے حق میں اور بھارت خلاف نعرے بلند کئے اورمختلف مقاما پر پوسٹر

آویزاں کئے جن پربھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے

پر زوردیاگیا تھا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply