Srinager,Kashmiri Protesting against India 76

مقبوضہ کشمیر,کرفیوکو190 روز مکمل،مقبول بٹ کے یوم شہادت پرآج مکمل ہڑتال ہوگی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 36ویںیوم شہادت پر

(آج)منگل کومکمل ہڑتال کی جائے گی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی

حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم ،

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے دی ہے۔ قابض حکام نے

بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سکیورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

تمام اہم مقامات پربھارتی فوج ، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروںکی بڑی تعداد تعینات کردی

گئی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں مسلسل لاک ڈائون جاری ہے اور بھارت مخالف مظاہروں کو

روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوںپرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ ادھر سرینگر

سمیت وادی کشمیرمیں پیر کو مسلسل 190ویں روز بھی فوجی محاصرے اور براڈ بینڈ اورموبائیل

انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

Leave a Reply