kashmir

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2 طالب علم شہید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے

اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع شوپیاں میں

مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

فوجیوں نے نوجوانوں راحیل رشید شیخ اور بلال احمد کو ضلع کے علاقے امام

صاحب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے

دوران شہید کیا،شہید راحیل ایم ٹیک جبکہ بلاول کالج کا طالب علم تھا۔ آخری

اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور فوج نے ضلع

بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے لالگام میں چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو

گرفتاربھی کیا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک ڈرائیور کو تشدد کا

نشانہ بنانے کیخلاف ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹنگو کے رہائشیوں اور ڈرائیورز

نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ضلع کولگام کے علاقے پونی ووہا کے لوگوں نے

بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کرکے بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے

ایک عالم دین کو گرفتارکرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply