0

مقبوضہ کشمیر،4نوجوانوں کی شہات پر مکمل ہڑتال

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے علاقے پنگلنہ میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر منگل کو ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ موبائل سروس معطل کردی۔بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ضلع کے قصبے ترال میں قابض فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔

Leave a Reply