130

مقبوضہ کشمیر، 196ویں روز بھی کرفیو، پابندیاں برقرار، علی گیلانی کی رہائشگاہ کا محاصر ہ مزیدسخت

Spread the love

سرینگر،اسلام آباد،واشنگٹن (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی فوجیوں نے اپنے جبری قبضے کے خلاف مزاحمت کا بھرپور مظاہرے

کرنے پر کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار بنانے کیلئے محاصرے اور تلاشی

کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں

نے سرینگر ، بڈگام، اسلام آباد ، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں کے

دوران تلاشی آپریشنوں کے دوران متعدد نوجوان گرفتار کر لیے ۔ ان علاقوں کے

رہائشیوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فوجیوں نے انکی زندگیاں جہنم بنا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہیں

اور گھریلواشیاء لوٹ لیتے ہیں ۔مقبوضہ علاقے میںمسلسل 196ویں روزبھی جاری

ہے فوجی محاصرے اور براڈ بینڈ اور تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی معطلی کی

وجہ سے وادی کشمیر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔دریں اثنا کل

جماعتی حریت کانفرنس کے ذرائع نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ نے سرینگر کے

علاقے حیدر میں واقع حریت کانفرنس کے علیل چیئرمین سید علی گیلانی کی

رہائشگاہ کے اطراف میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی میں

اضافہ کردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوجی اہلکار لوگوں کو سید علی

گیلانی کے گھر کے اندر جانے نہیں دے رہے حتی ٰ کہ انکے اہلخانہ کو بھی گھر

میں داخل ہونے یا گھر سے باہر آنے نہیں دیا جارہا۔ قابض حکام نے انڈین

ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر اور کشمیری سیاست دان شاہ

فیصل پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ شاہ فیصل گزشتہ برس

14اگست سے زیر حراست ہیں۔ کشمیر تحریک خواتین نے تحریک آزادی کشمیر

کے معروف رہنما عبدالغنی ڈار المعروف عبداللہ غزالی کے سفاکانہ قتل کی شدید

مذمت کی ہے۔ واشنگٹن میں قائم ’’ورلڈ کشمیر ایویئرنس فورم‘‘ کے سیکرٹری

جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ

کے کنوینر سید عبداللہ گیلانی نے اپنے بیانات میں مسلمانوں سے بالعموم جبکہ

کشمیریوں سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی جلدصحتیابی

کیلئے دعا کریں

Leave a Reply