0

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی دہشت گردی جاری، 4کشمیری نوجوان شہید،متعدد زخمی

Spread the love

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی فوج نے ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے نوجوانوں کو نشانہ بنایا،نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج، اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔نوجوانوں کی شہادت اور مظاہروں کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرتے ہوئے 375 کشمیریوں کو شہید کیا تھا کہ جب کہ سال نو کے آغاز پر بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Leave a Reply