مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسزکی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، 2نوجوان شہید

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی

کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق

ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی ا ور سرچ آپریشن کے دوران اندھا

دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ دریں اثناء

اودھمپور میں ایک نوجوان پانی میں گر کرشہید ہوگیا ۔شہادت کے باوجود بھارتی

فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ ضلع بھرمیں قابض فورسزکی

بربریت کے خلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مزید

دونوجوانوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے جوادھم پورمیں برماہ نالہ میں

نہاتے ہوئے ڈوب گئے اورجان کی بازی ہارگئے۔ دونوں نوجوانوں کی شناخت 22

سالہ روہت اور 20 سالہ سورج کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply