مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے کولگام میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو ضلع کولگام میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں یاری پورہ کے علاقے کٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ دریں اثناء لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔

Leave a Reply