مقبوضہ وادی میں حالات کی خرابی کا ذمہ دارپاکستان،کشمیری بھارت کیساتھ رہنے کو تیار، ارون جیٹلی کی بڑھک

Spread the love

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کشمیر کے حوالے سے شور مچانے سے کچھ حا صل نہیں ہوگا ، پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھاپاکستان کشمیر میں حالا ت خراب کرنے کی تمام تر کوششیں کررہا ہے تاہم ہماری فوج ان کوششوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، بھارت بات چیت کیخلا ف نہیں تاہم دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارت سے کسی صورت الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے اپنے دورہ کے دوران کئی حلقوں کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے اس بات کا برملا ا ظہار کیاکہ کشمیری عوام بھارت کیساتھ رہنا چاہتے ہیں ، تاہم پاکستان حالات کو نارمل نہیں ہونے دے رہا ، پاکستان اگر حالات کو ٹھیک اور مذ ا کرات کا خواہشمند ہے تو اسے دہشتگردی کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا۔

Leave a Reply