Kashmir Curfio 122

مقبوضہ وادی، 162 ویں روز بھی کرفیو برقرار،پلوامہ میں 3 کشمیری شہید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی تین شہید

سرینگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبہ کا بھارت مخالف مظاہرہ

مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے آج 162 واں روزہے- ایک ہفتے کے دوران 36 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ سرینگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبہ نے بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ بھارتی فورسز نے سرینگر، کلگام، بڈگام اور بارہمولا سمیت مختلف اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گھرگھرتلاشی کے دوران گرفتارکیا گیا، شہریوں کا کہنا ہے قابض فوجی بغیرکسی وجہ کے گھروں میں گھس کرہراساں کرتے ہیں۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مزید پڑھیں

شہید ہونیوالے نوجوانوں میں ایک کی شناخت حماد خان

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا نوجوانوں کو فوجیوں کیساتھ ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ شہید ہونیوالے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت حماد خان کے طورپر ہوئی ہے۔ مقبوضہ وادی تین شہید

2 نوجوان حریت پسند، ایک سکھ ڈی ایس پی گرفتار

مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارتی فورسز میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کو دیوار کیساتھ لگاتے ہوئے ضلع کولگام کے علاقے میر بازارمیں سکھ برادری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیوندر سنگھ کو مجاہدین کی مدد کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتارکر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے جموں سرینگر قومی شاہراہ ونپوہ السٹاف کے مقام پر ایک ناکہ لگایا اور تلاشی کی کاروائی کے دوران لشکر طیبہ کے دو ارکان نوید بابو اور نصیر احمد اور ان کیساتھ ایک ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کا ماضی حریت پسندوں کیخلاف

ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایس پی گرفتار شدہ نوجوان حریت پسندوں کیساتھ آئی 20 گاڑی نمبر جے کے 03 ایچ 1738 میں سوار تھا اور وہ سرینگر سے جموں کی جانب جا رہے تھے۔ ان کی تحویل سے ایک پستول اور اے کے 47 برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دیویندر سنگھ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ڈی ایس پی دیویندر سنگھ ماضی میں حریت پسندوں کیخلاف کاروائیوں میں کافی سرگرم رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی تین شہید

Leave a Reply