مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1000روپے مہنگاہوگیا

Spread the love

بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بھی1000روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1261ڈالر سے بڑھ کر1272ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں858روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی66000روپے سے بڑھ کر67000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56584روپے سے بڑھ کر57442روپے ہوگئی۔

Leave a Reply