مکہ مکرمہ میں مقامِ منیٰ کی تاریخی اہمیت اور پیش آئے واقعات

مکہ مکرمہ میں مقامِ منیٰ کی تاریخی اہمیت اور پیش آئے واقعات

Spread the love

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) مقامِ منیٰ تاریخی واقعات

مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ جاری ہے، ہزاروں عازمین حج طواف کر چکے ہیں۔

حاجیوں کو منیٰ کے میدان میں ٹھہرایا گیا ہے۔ منیٰ کا مقام کئی تاریخی واقعات کا

گواہ ہے جن سے امت مسملہ کی ایک بڑی تعداد ناواقف ہے۔ لوگ اسے صرف

مناسک حج کے حوالے سے ہی جانتے ہیں۔

=–= مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

العربیہ نیوز کی جانب سے منیٰ کے حوالے سے اہم تاریخی حقائق سامنے لائے

گئے ہیں جن کے مطابق مشعر منیٰ ایک تاریخی اور دینی اہمیت کا حامل مقام ہے۔

مشعر منیٰ حرم کی حدود میں مذدلفہ اور مکہ کے درمیان مسجد حرام کے شمال

مشرق میں 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ منیٰ کے مقام کو شمال اور جنوب

کی سمت میں پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ یہاں پر حج کے ایام میں حجاج

کرام قیام کرتے ہیں۔ منیٰ کے مکہ کی سمت میں جمرہ العقبہ واقع ہے جبکہ مذدلفہ

کی سمت میں وادی محسر واقع ہے۔ سعودی مورخ سمیر احمد برقہ کے مطابق

مشعر منیٰ کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں پر جسر جمرات، مسجد الخیف

واقع ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 8 ذی الحج کو

حجة الوداع کا خطبہ ارشاد فرمایا تھا۔

=-،-= منیٰ میں اسلام کی پہلی بیعت لینے والے مقام پر مسجد البیعہ واقع

منیٰ میں موجود مسجد البیعہ خاص اس مقام پر تعمیرکی گئی ہے جہاں اسلام کی

پہلی بیعت لی گئی۔ یہاں کے تاریخی مقامات میں جبل المرسلات ہے جہاں پر سورۃ

المرسلات نازل ہوئی۔ منیٰ کے تاریخی مقامات میں جبل ثبیر نامی ایک پہاڑ ہے۔

اس کی چوٹی پر اس وقت منیٰ پل تعمیر کیا گیا ہے اور وہاں پر حجاج کرام کے

خیمے ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل کو

ذبح کرنے کا ارادہ کیا مگر ان کی جگہ اللہ نے جنت سے ایک مینڈھا اتارا۔

=-،-= کنواں عین زبیدہ، چشموں میں بئر کدانہ، تاریخی بازار سوق العرب

منیٰ میں ایک کنواں ہے جسے عین زبیدہ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر

پرانے چشموں کا ایک مجموعہ بھی ہے۔ ان میں ایک مشہور بئر کدانہ کہلاتا ہے۔

مشعر منیٰ تاریخی بازاروں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ تاریخی بازاروں

میں سوق العرب ایک ایسا بازار ہے جس سے صدیوں سے حجاج کرام تحائف

خرید کرتے ہیں۔

مقامِ منیٰ تاریخی واقعات ، مقامِ منیٰ تاریخی واقعات ، مقامِ منیٰ تاریخی واقعات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply