مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال ؒکا81واں یوم وفات آج منایا جائیگا

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ اقبالؒ کا81واں یوم وفات(

آج) منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر

تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے

گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات

کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ

پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز بھی خصوسی پروگرام نشر کریں گے۔شاعر

مشرق علامہ اقبالؒ ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور

اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبالؒ کو دور جدید کا

صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ

پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں پیش کیا تھا علامہ

اقبالؒ کا پیش کردہ یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے علامہ

اقبال ؒکو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل

ہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی

حیثیت حاصل ہے۔بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میںبانگ درا،بال

جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ21اپریل1938ء کو60برس

کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Reply