aiou 67

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا میٹرک کی تعلیم مفت دینے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن ایجوکیشن رپورٹر) مفت تعلیم کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے جانیوالے پروگرامز میٹرک، ایف اے سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسز کے داخلہ فارم 21 فروری تک وصول کئے جائیں گے۔ مزید پڑھیں

نئی نسل سہولت سے فائدہ اٹھائے، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

یونیورسٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی مفت تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کررکھا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن علاقوں کے لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھرپور فائدہ حاصل کرکے یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں داخل ہوکر اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ جاری کریں گے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بذات خود اِن علاقوں کے ہر کونے کا دورہ کریں- یونیورسٹی کا پیغام اِن علاقوں میں رہائش پذیر تمام لوگوں تک پہنچائیں- انہیں اس سہولت سے مستفید ہونے کی جانب راغب کریں۔

چاہتا ہوں کوئی بچہ ناخواندہ نہ رہے، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم

وائس چانسلر کی خواہش ہے کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے، کیونکہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند افراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کےلئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر ” پراسپکٹس سیل پوائنٹس ” قائم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ کی معاونت و رہنمائی کےلئے ملک کے 51 شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں “انفارمیشن ڈسکس/کاﺅنٹرز” بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔

مفت تعلیم کا اعلان

Leave a Reply