مغل بادشاہ شاہجہاں کی برسی، تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Spread the love

آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مغل بادشاہ شاہجہاں کے سالانہ عرس کے موقع

پرنوجوانوں کا ایک گروپ تاج محل میں داخل ہوا تو اس نے پاکستان زندہ باد کے

نعرے لگانے شروع کردئیے جس سے تاج محل گونج اٹھا ،بعد ازاں اس گروپ

نے ان نعروں پر مبنی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کردی

جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اوربھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ

سرکاری سطح پر کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی حکام نے ویڈیو دیکھ کر ایک شہری کی

شناخت کرلی اور سیکیورٹی ایجنسیز کو اس کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ۔ جس

نوجوان کی شناخت کی گئی ہے وہ ایک ایسے گروپ میں شامل تھا جو عرس کے

موقع پر سبز چادر اٹھا کر تاج محل میں داخل ہوا تھا۔

Leave a Reply