مغرب میں عورت محض مرد کی شہوت کا کھلونا ہے،ایرانی عالم دین

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن)ایران کے اصفہان شہر میں رہبر انقلاب آیت اللہ علی

خامنہ ای کے مندوب محمد تقی رہبر نے عرب ٹی وی کے مطابق ایک خطاب میں

کہا کہ مغرب نے عورت کو مرد کی شہوت کا ایک کھلونا بنا دیا ہے۔وہاں عورت

کو آزادی نہیں بلکہ غلامی کی زندگی میں رکھا جاتا ہے۔ ان کے حقوق پامال کیے

جاتے ہیں۔ خواتین کا کوئی احترام نہیں بلکہ شہوت کا ایک کھلونا ہے۔ مغرب

ہمارے ملکوں میں بھی بے حیائی، فحاشی اور عریانی کے راستے کھول رہا ہے۔

ایران میں انقلاب کے خواتین کو تحفظ حاصل ہوا اور اب خواتین کے ساتھ بدسلوکی

کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Leave a Reply