mamta banner g 80

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے مودی کو پاکستان کا سفیر قرار دیدیا

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا

بینرجی نے نریندر مودی کو پاکستان کا سفیر قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب

کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے کہا وزیراعظم مودی بھارت کے بارے میں بات

کرنے کے بجائے پورا دن پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم کیوں ہمیشہ

اپنی قوم کا پاکستان کیسا تھ موازنہ کرتے ہیں؟مودی کو بھارت کیلئے بولنا چاہیے،

ہم پاکستان نہیں بننا چاہتے، ہم ہندوستان سے پیار کرتے ہیں لیکن وزیراعظم مود ی

پورا دن پاکستان کی بات کرتے ہیں جیسے وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ اگر کوئی کہتا

ہے مجھے نوکری دو میرے پاس کوئی کام نہیں تو وزیراعظم اسے پاکستان جانے

کا کہہ دیتے ہیں، اگر کوئی کہتا ہے ہمارے پاس انڈسٹری نہیں تب بھی وہ اسے

پاکستان جانے کا کہتے ہیں، پاکستان کا چرچا پاکستان کرے ہم ہندوستان کا چرچا

کریں گے، یہ ہماری جائے پیدائش ہے۔ بھارت بڑی ثقافت و ورثے کیساتھ ایک بڑا

ملک ہے تو پھر کیوں ہم مسلسل اپنی قوم کا پاکستان کیساتھ موازنہ کرتے ہیں؟۔ممتا

بینر جی نے متنازع قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کیخلاف احتجاج جاری

رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا جب تک اس متنازع قانون کو ختم نہیں کیا

جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے، یہ انتہائی شرمناک ہے کہ آزادی کے 70 سال

بعد بھی ہمیں اپنی شہریت ثابت کرنا پڑتی ہے۔

Leave a Reply