معیشت مشکلات سےنکل کراستحکام کی طرف بڑھ رہی ہے ،حماد اظہر

Spread the love

وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ دوست ممالک سے امداد وزیراعظم عمران خان کی کریڈیبلٹی کی وجہ سے ملی ہے ، پاکستان کی معیشت مشکلات سے نکل کر تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بہت جلد گروتھ کی طرف جائے گی،ایف بی آر کی ساری کارروائیوں کو منفی نہیں لینا چاہیے ، چھاپوں کے دوران کئی مقامات سے ٹیکس چوری کی رقوم بوریوں کے اندر سے برآمد ہوئی ہیں،امسال ہمارا ریو نیو گروتھ تین سے چار فیصد زیادہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے ہمراہ این اے 126اور151کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریونیو آمدنی میں 260ارب کا شارٹ فال چھوڑا اور ہمیں 100ارب کانقصان ہوا ۔ مالی سال ختم ہونے میں چار سے پانچ ماہ رہ گئے ہیں لیکن ہم اس شارٹ فال کو کور کریںگے اور امسال ہماراریو نیو گروتھ تین سے چار فیصد زیادہ ہے ۔ انہوںنے واضح ہدایات کے باوجو دایف بی آر کے چھاپوں اور تاجروں کے خدشات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کے لئے ایس او پیز بنا رہے ہیں ،کسی ادارے کی جانب سے کسی سطح پر ٹیکس چوری کا علم ہونے کی تصدیق شدہ اطلاع پر سینئر حکام کی اجازت لے کر اقدام اٹھانے کی ہدایات دے رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی کارروائیاں ہیں جس میں ٹیکس چوری کی رقوم بوریوں کے اندر سے برآمد ہوئی ہیں جسے ہم قانون کے مطابق سامنے نہیں آ سکتے اس لئے ساری کارروائیوںکو منفی نہیں لینا چاہیے ، گزشتہ دنوں ایک شوگر مل سے 50کروڑ روپے ریکور کئے ہیں ۔

Leave a Reply