معیاری فلمیں نہ پیش کرنے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان فلموں سے ہٹ گیا ہے؛طارق ٹیڈی

Spread the love

معروف اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ فلموں کی نسبت اسٹیج کا معیار بہترہے۔فلموں میں اتنا کچھ دکھانے کے باوجود لوگ سینما ہالز کا رخ نہیں کررہے۔جبکہ دوسری طرف بھارت کے سپرسٹارفنکاروں کی فلمیں بھی بری طرح فلاپ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا ہے۔اسٹیج پرتوفلموں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔اداکارطارق ٹیڈی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خریدتے ہیں اور فیملیزکیساتھ اسٹیج ڈراموں کا رخ کررہے ہیں۔اور اسٹیج ہالزمیں کافی رونق ہوتی ہے۔جبکہ سینما ہالز میں لوگ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلمیں نہ پیش کرنے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان فلموں سے ہٹ گیا ہے۔اور اس کی جگہ عوام اسٹیج ڈراموں کو اچھی تفریح سمجھ کریہاں ہروقت گزارنا اور انجوائے کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

Leave a Reply