معمولی تکرار پر پشاور میں خون کی ہولی،3 افراد قتل، صوابی میں المناک حادثہ 0

معمولی تکرار پر پشاور میں خون کی ہولی،3 افراد قتل، صوابی میں المناک حادثہ

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) معمولی تکرار پر پشاور

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے

نتیجے میں تین افراد قتل ہو گئے، صوابی کے موضع آدینہ میںیار حسین روڈ پر

سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد لقمہ اجل

بن گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ ڈاگ کورونا

میں پک اپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت

آٹھ افراد زخمی ہو گئے-

= پڑھیں= ہری پورٹریفک حادثہ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان

فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع

ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے صورتحال کو کنٹرول کر کے لاشوں کو

ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ تھانہ شاہ پور پولیس کے

مطابق دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی اور زبانی تکرار

پر پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث

افراد کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی

گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

=-،-= صوابی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 مرد، 2 خواتین شامل

ہری پورٹریفک حادثہ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

موضع آدینہ میں یار حسین ادینہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین

افراد سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد اوردو خواتین

شامل ہیں۔ جن میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت تین بدنصیب افراد ایک

موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ چوتھا جاں بحق ہونے والا شخص 37 سالہ خان

بہادر سکنہ ہنڈ دوسری موٹر سائیکل پر تھا۔ تینوں افراد تیس سالہ حضرت سید، 54

سالہ مسماة ( ز )، تیس سالہ مسماة ( س ) ساکنان یار حسین علاقہ رزڑ میں اپنے

ایک رشتہ دار کے گھر جا رہے تھے، جب ادینہ بس سٹاپ کے قریب پہنچے تو

مخالف سمت سے آنیوالی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے۔ مقامی لوگوں کی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچا جس نے حادثے

میں شدید زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طور پر تحصیل کالو خان ہیڈ کوارٹر

ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تمام افراد ایک ایک کر کے

دم توڑ گئے- دریں اثناء ایک روز قبل حادثے میں زخمی ہونے والا موضع تور

ڈھیر کا نوجوان وقاص سہیل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج

ہسپتال مین جاں بحق ہو گیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقے ڈاگ کورونا کے علاقے

میں پک اپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت آٹھ افراد

زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت رسپانس دیا، سٹیشن 55 کی میڈیکل

ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں تمام

زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

معمولی تکرار پر پشاور ، معمولی تکرار پر پشاور ، معمولی تکرار پر پشاور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply