212

معروف کالم نگار عبدالرؤف طاہر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات

Spread the love

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں سات ڈاکوئوں نے معروف تجزیہ

نگار ، دانشور وکالم نگار عبدالرؤف طاہر کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ

کے زور پر یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے

جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اس افسوسناک واقعہ پر تمام صحافی

برادری اینکرز ،تجزیہ نگار اور کالم نگاروں نے وزیراعلی اور آئی جی پولیس

پنجاب سے نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان برآمدکرنے کا

مطالبہ کیا ہے عبدالرؤف طاہر نے بتایا ہے کہ وہ ہاوس نمبر 94 سیکٹر ایم فائیو

لیک سٹی کے رہائشی ہیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریبا سوا ایک بجے

سات ڈاکوئوں نے جن میں سے چارڈاکوئوں کے پاس گن تھی، دو کے پاس آہنی

راڈز تھے اور ایک کے پاس سو ٹا تھا کچن اور مین گیٹ کے راستے سے کمرے

میں گھس آئے تمام ملزمان نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے، اسلحہ کے زور پر

ہاتھ پاؤں باندھ کر یرغمال بنالیا اور شور نہ کرنیکا کہا، ڈاکو ئوں نے کمرے کی

تلاشی لی، گھڑی اتر وا لی اور پرس سے رقم نکال لی۔بالائی منزل پربچوں کو

یرغمال بنا کر الماریوں سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی،سات گھڑیاں ،ایل ای

ڈی ، ڈش رسیور ، ان سلے کپڑے ،پر فیومز ،اوون ،دس بارہ تولے طلائی زیورات

اور انٹرکام تک ساتھ لے گئے۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply