معروف فٹبالر میرا ڈونا کی موت، نیوروسرجن،7 میڈیکل ٹیم ارکان ذمہ دار قرار

معروف فٹبالر میرا ڈونا کی موت، نیوروسرجن،7 میڈیکل ٹیم ارکان ذمہ دار قرار

Spread the love

بیونس آئرس (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) معروف فٹبالر میرا ڈونا

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میرا ڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے

ماہرین نے نیورو سرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کو سٹار فٹبالر کی موت کا

ذمہ دار قرار دے دیا۔ پراسیکیوٹر نے ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7

ارکان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ میرا ڈونا کی جان بچائی جا

سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔ سٹار فٹ بالرکی موت کی

تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میرا ڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7

افراد کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں

سے کئی شواہد جمع کیے، انہیں یقین ہے کہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے

کے لیے کافی ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میرا ڈونا کے برین سرجری کے

دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

سٹار فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں

میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق میرا ڈونا کی موت

غیر ارادی یا غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ ان کی میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ ان

کی موت ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی انھوں نے میرا ڈونا کو بچانے کی کوشش نہیں

کی۔ دیگر 6 افراد جن پر الزام عائد ہے ان میں 2 نرسیں اور دیگر طبی پیشہ ور

افراد کے ساتھ میرا ڈونا کی نفسیاتی ماں بھی شامل ہیں۔ میرا ڈونا کی میڈیکل ٹیم

کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر وہ قصوروار ٹھہرے تو

انھیں 25 سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کے سٹار

فٹبالر میرا ڈونا گزشتہ سال نومبر میں انتقال کر گئے تھے۔

معروف فٹبالر میرا ڈونا

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply